تازہ ترین

ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک کاکامیگاہارا، جاپان میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔ایونٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف کرے گا، جبکہ 31 مئی کو ملائیشیا اور 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جون جبکہ فائنل 6 جون کو ہوگا۔ 

Leave A Comment

Advertisement