سعودی عرب کا 2 ایرانی فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
سعودی عرب نے ایران کے 2 فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے 3 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ سعودی عرب نے ان 5 اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل اور عرب اور اسلامی ملکوں کو بار بار ہدف بنایا۔ ایران نے سعودی خودمختاری، سویلین انفرااسٹرکچر، معاشی مفادات اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی نفی کی۔ جارحیت جاری رہنے سے ہمارے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔
Leave A Comment