تازہ ترین

روس نے بحرِاوقیانوس میں موجود بیلاون آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی بحریہ کو احکامات جاری کر دیے ہیں اور آئل ٹینکر کے گرد اضافی بحری دستے اور آبدوزیں روانہ کر دی گئی ہیں۔روس نے اپنے تیل بردار بحری جہاز کو ممکنہ امریکی حملے سے بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ہے، اور اپنی بحریہ کو احکامات جاری کر دیے۔ روس نے جہاز کے گرد اضافی کشتیاں تعینات کر دی ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی حکام نےبتایا کہ واشنگٹن اس جہاز کو نقصان پہنچانے یا ڈبونے کی بجائے قبضے میں لینا چاہتا ہے۔ یہ جہاز اس وقت خالی ہے، لیکن ماضی میں وینزویلا سے خام تیل کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے باز رہے اور جہاز کے تعاقب سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے، امریکا کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وینزویلا میں داخل ہونے والے اور وہاں سے نکلنے والے تیل بردار جہازوں پر پابندیاں لگانے اور ان کی ناکابندی کرنے کے احکامات دیے تھے، جسے وینزویلا کی حکومت نے ’چوری اور ناقابل قبول اقدام‘ قرار دیا۔سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری سے قبل ٹرمپ نے الزام لگایا کہ وینزویلا کی حکومت جہازوں کے ذریعے امریکہ میں منشیات اسمگل کر رہی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement