لاہور : شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
شاہدرہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے.ریسکیو کے مطابق4 افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے،لوہے کا بورڈ اتارتے ہوئے بجلی کی تاروں کو ہاتھ چھو گیا، بورڈ اور بلڈنگ میں کرنٹ آنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ترجمان عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پیرا فورس کی جانب سے شہریوں کو دکان پر لگے بورڈ اتارنے کا کہا گیا، کاریگر نہ ملنے ،ایف آئی آر کے خوف سے دکاندار بورڈ اتار رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور ندیم اور اویس شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے 2افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔