تازہ ترین

پنجاب کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین(SRT)  سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرین کے روڈ ٹیسٹ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خود مانیٹرنگ بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک ایس آر ٹی کے تجرباتی سفر میں شرکت کی۔عام ٹریفک کے درمیان رننگ چیک کے دوران ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔مکمل الیکٹرک ٹرین  ایک بار چارجنگ پر 40 کلومیٹر سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹرین کا آغاز  3 بوگیوں کے ساتھ آغاز  ہوا جبکہ مستقبل میں 4 بوگیاں لگانے کی گنجائش ہے۔ہر ٹرین میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔


رائیونڈ اور کینال روڈ پر شہریوں نے SRT کو دیکھ کر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اب ہر روز ایک نئی خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ لاہور کی خوبصورتی اور جدیدیت میں SRT ایک نیا اضافہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید اعلان کیا کہ SRT کا دائرہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد تک بڑھایا جائے گا۔ جلد وہاں بھی خوشخبری سننے کو ملے گی۔

Leave A Comment

Advertisement