اوکاڑہ : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بیٹا جاں بحق باپ شدیدزخمی
اوکاڑہ روڈ پیر دی ہٹی کےقریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 12 سالہ لڑکا علی حمزہ جاں بحق جبکہ اس کا 45 سالہ باپ مرتضی شدیدزخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیں اور ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی اور ڈیڈباڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں