13سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دو اشتہاری ملزمان سی سی ڈی کےساتھ مقابلے میں پار
سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ سی سی ڈی چوہنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔