این اے 129ضمنی الیکشن:کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کل 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، لیگی رہنما رانا مشہود، حافظ محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی کے حماداظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پیپلزپارٹی کی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ , لیاقت جان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 8اگست سے شروع ہوگا، این اے 129لاہور میں ضمنی انتخاب 18ستمبر کو ہوگا۔یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال کے باعث این اے 129کی نشست خالی ہوئی تھی۔