تازہ ترین

گوجرانوالہ میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا ۔  ہلاک ہونے والا ڈاکو گزشتہ چند دنوں میں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، دودن قبل انہیں ڈاکوں نے ایک گھنٹے میں پانچ وارداتیں کیں تھیں۔ ہلاک ڈاکو اور اسی کے ساتھی شہر کے مختلف علاقوں میں دن دیہاڑے وارداتیں کرتے تھے۔ آج بھی عالم چوک کے گردونواح میں تین وارداتیں کرکے یہ فرار ہوئے، تاہم سی سی ڈی ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا اور فرانسیس آباد کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمرفارق،عرف عمران عرف شاہ نواز ہلاک ہوگیا، جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement