اوکاڑہ : ڈی پی اوکا کانسٹیبل مدثر احمدکو پولیس مقابلے میں بہادری پر خراجِ تحسین، 5 لاکھ روپے کا ویلفیئر چیک دیا
کانسٹیبل مدثر احمدکو پولیس مقابلے میں بہادری پر خراجِ تحسین، 5 لاکھ روپے کا ویلفیئر چیک دیا گیا.اور حوصلہ افزائی کی ۔ اوکاڑہ پولیس فورس کے بہادر سپاہی کانسٹیبل مدثر احمد نے دورانِ ڈیوٹی جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ پولیس مقابلے کے دوران انہوں نے ڈاکوؤں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شدید زخمی ہوگئے۔ ان کی اس جرات مندانہ کارروائی اور فرض شناسی کے اعتراف میں محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ویلفیئر فنڈ کے تحت پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف مدثر احمد کانسٹیبل کی قربانی اور بہادری کو سراہنے کا مظہر ہے بلکہ فورس کے دیگر اہلکاروں کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ پولیس فورس اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔ مدثر احمد جیسے جوان ہمارے ہیرو ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کے تحفظ کے لیے میدان میں ڈٹے رہتے ہیں۔