اسرائیل کے جنگ بندی بات چیت سے نکلنے کے بعد میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگ بندی بات چیت سے نکلنے کے بعد میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا۔اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو واپس نہیں کرنا چاہتی۔غزہ کے بارے میں اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا، ہم دیکھیں گے کہ غزہ میں کیا ہوتا ہے۔امریکا نے غزہ امداد کے لیے 60 ملین ڈالر دیے ہیں، امریکا غزہ میں مزید امداد بھجوائے گا۔ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔یورپی یونین کے پاس تجارتی معاہدے پر پہنچنے کا بہت اچھا موقع ہے، چین کے ساتھ بھی تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔
Leave A Comment