تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو عبوری مشیر مقرر کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا کی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ والٹز کو اقوام متحدہ میں اگلے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کریں گے، انہوں نے ہماری قوم کے مفادات کو پہلے رکھنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ٹرمپ نے والٹز کو قومی سلامتی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔  ریٹائرڈ آرمی گرین بیریٹ اور فلوریڈا کے سابق ریپبلکن قانون ساز والٹز کو مائیک کو یمن حملوں کی تفصیلات لیک ہونےپرتنقید کاسامناتھا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہاکہ جب مجھے کوئی مسئلہ ہوتا ہے، تو میں مارکو کو کال کرتا ہوں۔ وہ اسے حل کر دیتا ہے۔ومی سلامتی کا مشیر ایک طاقتور عہدہ ہے جس کے لیے سینیٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ٹرمپ کے پہلے دور میں چار قومی سلامتی کے مشیر رہے مائیکل فلن، ایچ آر میک ماسٹر، جان بولٹن اور رابرٹ او برائن ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو ہنری کسینجر کے بعد 1970 کی دہائی میں پہلی بار وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کو بیک وقت سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement