امریکا : بارشوں سے سیلابی صورتحال، پروازیں منسوخ، نظام زندگی متاثر
امریکا کے شمال مشرقی حصوں میں طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ نیویارک کی ٹرینیں اور سب وے نظام پانی میں ڈوب گئے۔ گزشتہ شام نیو یارک شہر میں دو انچ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔خراب موسمی صورتحال کے سبب صبح تک 200 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے، سڑکوں پر خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔
نیو جرسی میں بھی شدید بارشوں کےسبب سیلابی صورتحال ہے، ریاستی گورنر نے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔گورنر نیو جرسی نے شہریوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایات کی ہے۔ شمالی نیو جرسی کے بعض علاقوں، بشمول مڈل سیکس، مورس اور سمرسیٹ کاؤنٹیز کے لیے سیلاب کی وارننگ برقرار ہے۔
Leave A Comment