امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل تھک چکے، دونوں کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں، ایران کی جوہری تنصیبات اب فعال نہیں رہیں۔دی ہیگ میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو اجلاس میں بہت زیادہ اچھی چیزیں ہوئی ہیں، یورپ کی طرف سے دفاعی اخراجات کے معاملے پر توجہ مرکوز رہی۔فوجی ساز و سامان پر اضافی رقم خرچ کی جائے گی، یوکرین تنازع پر بھی بات ہوئی، ایران اور اسرائیل کے درمیان کامیاب سیز فائر کرایا، امن کے قیام کے لیے جو ہو سکتا تھا ہم نے کیا۔ نیٹو کے دیگر ممالک کو بھی دفاعی اخراجات کا بوجھ اٹھانا ہو گا، ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے بہت کامیاب رہے تھے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement