تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل دی ہیگ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے اُس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا اعلان انہوں نے چند گھنٹے قبل کیا تھا، اور وہ اس پر دونوں ممالک سے ناخوش ہیں، خاص طور پر اسرائیل سے۔ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی کے فوراً بعد "حملے شروع کر دیے۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب ختم ہو چکی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement