بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، پاک فوج
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ دریائے سندھ کے پانی کے نظام میں اسلام آباد کا حصہ کم کرنے کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کرنے کی انڈیا کی کسی بھی کوشش کے ایسے ’نتائج‘ سامنے آئیں گے جو نسلوں تک محیط ہوں گے، امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے لیکن اگر ایسے اقدامات کیے گئے تو دنیا دیکھے گی اور ان کے ایسے نتائج برآمد ہونگے جن کیلئے ہمیں برسوں اور دہائیوں تک لڑنا پڑے گا، کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ اس ملک کے 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔
Leave A Comment