تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی  کی گئی ۔کانفرنس  نے  دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف  فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

Leave A Comment

Advertisement