تازہ ترین

امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس  نے ایک بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کو کہتے ہیں کہ کشیدگی میں اضافے سے گریزکریں، یہ معاملہ امریکہ کیلئے بہت اہم ہے۔بریفنگ میں ٹریمی بروس نے کہا کہ مارکو رو بیو  جلد پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے براہ راست رابطہ کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ مارکو رو بیو  بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماوں سے بھی رابطہ کرینگے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کا کشمیر میں پیش آنےوالے واقعے پرمکمل  نظر ہے،پاک بھارت کشیدگی پر ٹرمپ انتظامیہ رابطے میں ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement