عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہیں، کیونکہ امریکہ میں توقع سے کمزور روزگار کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کم ہو گئی ہیں۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,174.66 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,186.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی لیبر مارکیٹ میں سست روی کے آثار سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے شرح سود میں اضافے کی توقعات کم کر دی ہیں، جس کے باعث سونے کی مانگ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جون میں امریکہ میں ملازمتوں کی رفتار نمایاں طور پر سست رہی، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے روزگار کے اعداد و شمار میں بھی کمی کی گئی، جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ مہنگائی پر دباؤ بتدریج کم ہو رہا ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں کمی یا اضافے کی رفتار سست ہونے سے سونا نسبتاً زیادہ پرکشش سرمایہ کاری بن جاتا ہے، کیونکہ اس پر سود نہیں ملتا۔سرمایہ کار اب فیڈرل ریزرو کے 16 اور 17 جون کے اجلاس کے منٹس کا انتظار کر رہے ہیں، جو بدھ کو جاری کیے جائیں گے اور آئندہ مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اہم اشارے فراہم کر سکتے ہیں۔ اگرچہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے، تاہم طلب توقعات سے کم رہنے کے باعث تیسری سہ ماہی میں قیمت اوسطاً 4,300 ڈالر فی اونس اور سال کی آخری سہ ماہی میں 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی توقع ہے۔