امریکا اور ایران آئندہ 24گھنٹوں کے اندر امن ڈیل کا اعلان کرنے جارہے ہیں
واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران رہنماء باقر قالیباف سمیت دیگر مسودے کی منظوری دی ، مسودہ منظوری کے بعد امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت کو بھیج دیا گیا ہے۔
امریکا اور ایران 24گھنٹے کے اندر امن ڈیل کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ ڈیل کے اعلان سے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا ایران اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل سے متعلق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور قطری ثالثوں کے فیصلہ کن مذاکرات کے بعد بریک تھرو ہوا۔امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روز کی توسیع کی جائے گی۔ معاہدے میں جوہری مسائل پر مذاکرات کا فریم ورک طے کیا جائے گا۔ ایران جوہری معاملات پر رعایت دینے کیلئے تیار ہے، ایران کے ساتھ بات چیت کے دوران ثالثوں کے امریکا سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔ ثالثوں کو یقین ہے کہ ڈیل ہونے کے قریب ہے۔ اسی طرح نیو یارک ٹائمز کے مطاق امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہونے والی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران اعلیٰ سطح کی سفارتکاری کا حصہ ہے۔ دوسری جانب واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مختصر دورہ تہران میں 24گھنٹوں میں انتہائی اہم مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔ ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، ایرانی اسپیکر، وزیرداخلہ ، وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل کی ملاقاتوں میں خطے میں امن واستحکام کیلئے مشاورتی عمل کو نتیجہ خیز معاہدے تک پہنچانے پر گفتگو کی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی امن واستحکام ، حتمی مفاہمت کیلئے مشاورتی عمل آگے بڑھانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل کی ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔ علاقائی کشیدگی پر اہم مشاورت اور امن واستحکام کیلئے مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ ایرانی قیادت نے مذاکرات کے فروغ کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل دورے میں انتہائی اہم مذاکرات میں حتمی سمجھوتے کی جانب مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔24گھنٹے کے دوران انتہائی اہم مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔