تازہ ترین

مشرقی لیبیا سے یونان کی جانب غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔مصری کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ واقعہ سیدی بررانی کے ساحلی علاقے کے قریب پیش آیا، جہاں سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 لاشیں سمندر سے برآمد کی جا چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد ربڑ کی ایک چھوٹی کشتی میں سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ دورانِ سفر ہی دم توڑ چکے تھے۔ متاثرین غیر قانونی طور پر سمندری راستے سے یونان پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، لاشوں کی شناخت اور قومیت کے تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں باقی افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔  

 

Leave A Comment

Advertisement