تازہ ترین

افریقہ کے ملک مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ2026جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ٹائٹل جیت کر وہ دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ چیمپئن بن گئیں۔مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش اسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں دنیا کی نمبر دو کھلاڑی نور الشربینی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کم عمر ترین ویمن ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیزہ میں کھیلے گئے فائنل میں 18 سالہ آمنہ عرفی نے تجربہ کار کھلاڑی نور الشربینی کو11-6, 6-11, 11-6, 7-11 اور 12-14 سے شکست دی۔

یہ میچ ویمنز ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین فائنل ثابت ہوا۔آمنہ عرفی نے اس جیت کے ساتھ نور الشربینی کا نویں بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement