ڈیرہ غازی خان: سکول کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 12 زخمی
ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے میں نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک کلاس روم کی چھت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے بچوں کے والدین کی تعداد اسکول میں جمع ہو گئی جبکہ ریسکیو عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ملبے تلے سے اب تک چار بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ملبے سے 4 بچوں کی لاشیں اور 12 بچوں کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ لاشیں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔