تازہ ترین

پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ ڈومیسائل فیس 200سے بڑھا کر 550روپے مقرر کرنے کی منظوری  دیدی گئی،ڈومیسائل فیس صرف ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپرلیس بنایا جائے گا، شہریوں کو ڈومیسائل آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا۔پی آئی ٹی بی کو فی ڈومیسائل 50روپے سروس چارج رکھنے کی اجازت دیدی گئی،کابینہ نے ای فیڈیویٹ فیس 100سے بڑھا کر 300روپے مقرر کرنے کی منظوری  دی،کابینہ نے ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم مستقل بنیادوں پر چلانے کی منظوری دی،پی آئی ٹی بی نے مکمل خودکارڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement