قصور : خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی
نواحی گاؤں تلونڈی دیپالپور روڈ میں خسرہ کی وبا سے آٹھ بچے متاثر ہوئے جنہیں مقامی ہپستال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ پورے گاؤں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے قطرے اور انجکشن نہیں لگائے گئے ڈاکٹروں کی ٹیم کے معائنہ کے بعد تمام متاثرہ بچوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔اِس حولے سے محکمہ صحت کو آگاہ کردیا گیا جس کی ٹیم کل متاثرہ گاؤں کا دوبارہ چیک اپ کرے گی۔