مریم نواز کا غریب کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے غریب کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا اعلان کر دیا۔ راجن پور میں الیکٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھا کہ غریب عوام کو 3سے 5ایکڑ زرعی زمین الاٹ کریں گے،مشینری اور فصل کیلئے قرض بھی دیں گے،زرعی زمینوں پر فصل اگانے کیلئے کسان کارڈ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ 2سال میں پنجاب کی قسمت بدل گئی،پنجاب 15لاکھ لوگوں کو ماہانہ 3ہزار روپے راشن کارڈ کے ذریعے دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک یونیورسٹی میں گئے، بچی کے سوال پر سہیل آفریدی نے کہا لگتا ہے آپ اپوزیشن سے ہیں،کام کیا ہوتا تو سہیل آفریدی اپنے منصوبے گنواتے۔مریم نواز کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمیں جعلی حکومت کہتے ہیں،جہاں حقیقی حکومت ہے وہ صوبہ 13سال سے زوال کا شکار کیوں ہے؟ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا سکون کھا جاتی ہے،جعلی حکومت بے حس ہوتی ہے ،جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کی خوشیاں کھا جاتی ہے،خیبرپختونخوا کے عوام سول کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے ہم نے آپ کو شعور دیا،کیا شعور پر چل کر روزگار کیلئے جاؤگے؟ کیا لوگ اب ادویات کے بجائے شعور کھائیں گے،کیا شعور پر چل کر ہسپتال جاؤگے، ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں ورکر کیلئے شعور الگ اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے الگ ہے، خیبرپختونخوا میں ووٹر اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے شعور میں فرق ہے،آج پی ٹی آئی ورکرز جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ میں اپنی سکیموں کا بتاتے بتاتے تھک جاتی ہوں،کہاں جاتا ہے ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر دوسری وزیراعلیٰ جہاز لیکر پھرتی ہے؟تم بھی جہاز لے لو، لیکر جاؤگے کدھر؟تم کیا جہاز لیکر اڈیالہ جاؤ گے،میں جہاز میں ستھر ا پنجاب ماڈل لے کر برازیل گئی،میں سیر نہیں، ستھرا پنجاب کی نمائندگی کرنے برازیل گئی،پوری دنای پنجاب کے ستھرا پنجاب ماڈل کی معترف ہے۔ان کاکہناتھا کہ لاہور داتا صاحب کے علاقے میں ماں بیٹی گٹر میں گری تو پوری رات سو نہیں سکی،سمجھ نہیں آتی بے لوگ اللہ کو کیا جواب دیں گے۔