کوٹ ادو: لیہ روڈ پر ٹریلر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 طالبعلم جاں بحق
کوٹ ادو میں لیہ روڈ پر ٹریلر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبعلموں کی عمر 10 سے 16 سال کے درمیان ہے، تمام طالب علم اسکول جارہے تھے۔حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔