جھنگ : ایک مرلہ زمین کیلئے چچا نے کمسن بھتیجے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
جھنگ میں 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جو مقتول بچے کا چچا ہے۔پولیس کے مطابق 6 سالہ فراز علی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے ایک مرلہ زمین کے تنازع پر اپنے یتیم بھیتجے کو قتل کیا تھا۔ 3 روز قبل بچے کی لاش موضع کدلتھی میں کھیتوں سے ملی تھی، بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔