تازہ ترین

<p>ایران نے ایک دفعہ پھر اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سےحملہ کیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز&nbsp; سے نیا حملہ کیا ہےجن میں حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ ہیں۔ نئے حملے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ، آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا ۔حیفہ میں ایرانی میزائل سے عمارت کو نقصان پہنچا، حیفہ میں ڈرون حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی۔&nbsp;ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کو 100 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ حملے میں ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔</p> <p>اسرائیلی میڈیا نے بھی حیفہ اورتامرا بستی میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔&nbsp; اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ میزائلوں حملوں کے سائرن&nbsp; بجنے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ &nbsp; شمالی اسرائیل میں ایرانی حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک ہوگئی اور &nbsp;14 &nbsp;زخمی ہیں &nbsp;جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ </p>

Leave A Comment