تازہ ترین

اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس موبائل فون اور چاقو برآمد کروانے کیلئے لے جا رہی تھی، کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا، زیر حراست ملزم پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، انویسٹی گیشن کے دوران ملزم نے موبائل فون اور چاقو کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے برآمدگی کیلئے اسے لے جایا جا رہا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement