تازہ ترین

رحیم یارخان ( أن لائن ) معروف گائناکالوجسٹ، شعبہ گائنی شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ماجد خان اور عمران الحق خان کی والدہ، جبکہ چیف ایگزیکٹو آر وائی کے میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد خان کی خوشدامن بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ لال مسجد گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولانا قاضی خلیل الرحمٰن نے پڑھائی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں ممبر ضلعی امن کمیٹی و معروف لینڈ لارڈ چک 85 پی رانا محمد جاوید خاں، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، بزرگ تاجر رہنماء حاجی ارشادالحق، سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد، چیف ایگزیکٹو آفیسر اے کے مارکیٹنگ چوہدری محمد افضل شاہد کنگ، مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین، ممبر ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹی قاری ظفر اقبال شریف، سیکرٹری آر ٹی رانا ریاست علی، سابق ممبر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اشرف، ضلعی نائب صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد وقاص فضل، ملک امجد علی فیروز،ڈاکٹرعمرخالد، پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر چوہدری عبدالغفار،  ڈاکٹر لئیق الرحمٰن، سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد امتیاز،  ڈاکٹرز، وکلاء، ممبران چیمبر آف کامرس، تاجران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Leave A Comment

Advertisement