چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ (آج )اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ (کل )ہفتہ 16 مئی کو عوامی سٹیڈیم، منڈی احمد آباد، اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پنجاب گرین اور پنجاب وائٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں اور کوششوں سے منعقد کیا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Leave A Comment