جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں کی 19 اور 20 مئی کو سربراہی ملاقات طے
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگاور جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی 19 اور 20 مئی کو جنوبی کوریا کے شہر اینڈونگ میں اہم سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس کے مطابق رواں سال دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہوگی، اس سے قبل جنوری میں صدر لی جے میونگ نے جاپان کے شہر نارا کا دورہ کیا تھا، جو وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کا آبائی شہر ہے۔ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جاری شٹل ڈپلومیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔