تازہ ترین

جرمنی کے جیوفزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق بحرالکاہل کے علاقے میں واقع فجی جزائر کے جنوب میں 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔زلزلے کا مرکز 23.31 درجے جنوبی عرض بلد اور 176.16 درجے مغربی طول بلد پر تھا۔زلزلے کی گہرائی 173.3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث یہ نسبتاً گہرا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement