امریکن آئیڈل 2026: سیزن 24 کی فاتح کا اعلان، ہانا ہارپر نے ٹرافی اپنے نام کرلی
امریکا کے مشہور گلوکاری کے مقابلے ‘امریکن آئیڈل’ کے سیزن 24 کا فائنل پیر کی رات 11 مئی 2026 کو منعقد ہوا، جس میں 25 سالہ ہانا ہارپر کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔3 گھنٹے طویل اس فائنل میں ہانا ہارپر کا مقابلہ دیگر 2 ٹاپ امیدواروں، جورڈن میک کلو اور کیلا رچرڈسن سے تھا، تاہم اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہانا یہ باوقار ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہیں۔میزبان ریان سیکرسٹ کی جانب سے جیت کے اعلان کے بعد 3 بچوں کی ماں، ہانا ہارپر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے اس لمحے کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ کوئی خواب ہو۔