چین: ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی
چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں کی کارکردگی شاندار رہی، دو میڈلز یقینی ہوگئے۔ انعام بٹ اور اسداللہ فائنل میں پہنچ گئے۔ایشین بیچ گیمز میں پاکستان ریسلنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت جبکہ سیمی فائنل میں میزبان چین کے پہلوان کو زیر کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔90 کلو گرام کیٹیگری میں انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں بحرین جبکہ سیمی فائنل میں منگولیا کے حریف کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، فائنل میں دونوں پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا۔
Leave A Comment