بابا فرید کی یاد میں دیسی کشتی مقابلے، گونگا پہلوان سمیت کئی پہلوانوں کی کامیابی
ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بابا فرید کی یاد میں دیسی کشتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلے شہباز شریف اسٹیڈیم چائنہ سکیم میں منعقد ہوئے۔دیسی کشتی کے مقابلے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی ہدایت پر کرائے گئے، جن میں بڑی تعداد میں پہلوانوں نے شرکت کی۔
مقابلوں میں گونگا پہلوان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی کشتیاں جیت لیں، جبکہ ماما پہلوان، حسن پہلوان اور حسین پہلوان بھی کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر 40 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں جنہوں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔ان مقابلوں کے انعقاد میں شمالی لاہور ریسلنگ یونین نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
Leave A Comment