بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 18 افراد ہلاک ، 21کو بچا لیا گیا
بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے واقعےمیں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک کوسٹ گارڈکی جانب سے جاری بیان کےمطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکیے اور یونان کے مابین واقع بحیرہ ایجیئن میں پیش آیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی میں سوار تھے۔
Leave A Comment