جنوبی وزیرستان : خسرہ سے 2 بچے جاں بحق
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔
Leave A Comment