لاہور ہائیکورٹ کا چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ
بسنت کےموقع پرلاہورہائیکورٹ نے چھٹیاں نہ دینےکافیصلہ کیا ہے ۔بسنت کےموقع پرعدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔6سے 7فروری کومقامی چھٹیاں ہونے کےباوجودعدالتیں کھلی رہیں گی۔بسنت کےموقع پرعدالتی چھٹیاں نہ ہونےپروکلااورلاء افسران پریشان ہوگئے ۔ لاء افسران کاکہنا ہے کہ تمام محکموں میں چھٹی ہوگی ، افسران پیشیوں پرکیسےآئیں گے،
پولیس افسران کوعدالتوں میں پیشی میں مشکلات کاسامناہوگا ۔