احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔پری کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے ہم وطن حسنین اختر کو چار ایک سے شکست دی۔ جیت کا اسکور 70-54، 107-0، 0-72، 106-32 اور 64-8 رہا۔احسن رمضان اور شاہد آفتاب نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ کے پری کوارٹر میں بھی جگہ بنائی ہے۔
Leave A Comment