تازہ ترین

بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ  27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا، ایسی صورتحال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانا چاہیے؟ ٹیم بھیج کر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانیں خطرے میں ڈالنی چاہئیں؟

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئینز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشیا کپ بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، کرکٹ کی طرح ہاکی مقابلے بھی نیوٹرل مقام پر ہونے چاہئیں۔

بھارت میں ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے، رانا مشہود
چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہونا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، مطمئن نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی کی طرح ہاکی ٹیم بھی چاہتی ہے کہ بھارت کو بھارت میں ہرائے۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement