انڈر۔18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 گول سے ہرادیا
انڈر۔18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔قومی ٹیم ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے چند گھنٹے قبل ہی چین پہنچی تھی، بغیر پریکٹس میچ کھیلا اور 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔چین کے شہر دازہو میں ایونٹ 2 روز پہلے ہی شروع ہوگیا، پاکستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔پاکستان نےحریف ٹیم پر دوسرے کوارٹر میں 1، تیسرے میں 2 اور آخری کوارٹر میں 5 گول داغے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے، 2 گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔
Leave A Comment