تازہ ترین

بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 69 افراد ہلاک، 37 افراد لاپتہ ہوگئے۔ ہماچل پردیش میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، تین دن سے مسلسل بارش کے باعث متعدد شہری علاقے زیر آب آ چکے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے ۔کئی علاقوں میں بجلی منقطع، سیکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں اور ریاستی وزیراعلیٰ کی جانب سے چاول پر مشتمل امدادی خوراک روانہ کر دی گئی۔بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی اطلاعات شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ مزید شدید اور غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement