تھائی لینڈ میں ٹرین پبلک بس سے ٹکراگئی، 8 افراد ہلاک، 25 زخمی
تھائی لینڈ میں ایک ٹرین بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک ٹرین کے عوامی بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ہفتے کی سہ پہر بنکاک کے وسط میں واقع ہوائی ریلوے لنک اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جبکہ آگ کے شعلوں نے بس اور آس پاس کی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے کو جائے وقوعہ پر فوری روانہ کیا گیا تاکہ لوگوں کو ملبے سے نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔