تازہ ترین

امریکا کا ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.17 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 7.5 فیصد مہنگا ہو کر 107.46 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔

ابوظہبی بینچ مارک مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 2.61 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 109.3 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement