تازہ ترین

کچھ عرصے قبل (دسمبر 2025) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد اے جے اسٹائلز (فروری 2026)نے بھی ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی تھا۔2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔ریسل مینیا 42 کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور کے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا۔عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement