سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا اور چاندی دونوں سستے ہو گئے ہیں۔ سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4,713 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 2 ڈالر کی کمی کے بعد یہ 74 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔