سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.94 ریال سے بڑھا کر 3.83 ریال کر دی گئی ہے۔سعودی عرب میں 91 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.18 ریال اور 95 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.33 ریال پر برقرار ہے۔ ڈیزل کی قیمت 1.79 اور مٹی کے تیل کی قیمت 1.59 ریال پر برقرار ہے۔ مملکت میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام اقسام کا ایندھن دستیاب ہے۔