تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی کے بلے بازوں نے کراچی کنگز کے بولنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے اس اہم معرکے میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا ہے۔ میچ کا آغاز پشاور زلمی کے لیے اچھا نہ رہا جب اوپنر محمد حارث پہلے ہی اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے، تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور کوسل مینڈس نے میدان سنبھالا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے۔ کوسل مینڈس نے برق رفتار سنچری اسکور کرتے ہوئے صرف 52 گیندوں پر 109 رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم 87 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ اننگز کے اختتام پر عبدالصمد نے محض 12 گیندوں پر 40 رنز بنا کر زلمی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔ کراچی کنگز کے بولرز آج بے بس نظر آئے۔ عباس آفریدی نے 2 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن اپنے 4 اوورز میں 55 رنز لٹائے۔ خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایڈم زیمپا اور میر حمزہ سمیت تمام بولرز زلمی کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ کراچی کنگز کو اب یہ میچ جیتنے کے لیے 247 رنز کا ایک مشکل ترین ہدف درکار ہے، جس کے لیے انہیں پی ایس ایل کی تاریخ کی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ KK .... 33/3 in 6 overs